اہم ترین

صوبائی حکومت خالصہ سرکار قانون کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ، زمینوں پر قبضے کی کوشش کا شدید ردِ عمل آئے گا، امجد حسین

گلگت (پ۔ر) قائدِ حزبِ اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ مناور میں عوامی زمینوں پر قبضے سے باز رہیں۔ طاقت کے زور پر عوامی زمینوں پر قبضے کی کوشش کی گئی تو شدید ردعمل آئے گا۔ بنی گالہ کی چوکیداری کرنے والوں نے گلگت بلتستان کی زمینوں کے تحفظ کی قرارداد مسترد کر کے عوامی زمینوں پر قبضے کی راہ ہموار کی۔ مناور کے عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ اپنی زمینوں کی حفاظت کے لئے ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔ وہاں کے عوام اپنی زمینوں کے تحفظ کے لئے تحریک چلائیں ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ صوبائی حکومت نے حق ملکیت بل کو سرد خانے میں ڈال کر گلگت بلتستان کے عوام پر جو ظلم کیا ہے اسکا حساب دینا ہوگا۔ آج گلگت بلتستان کے کسی بھی کونے میں زمینوں پر ہونے والے قبضے کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت سر پر ہے۔ صوبائی حکومت اور انکے سہولت کار گلگت بلتستان کے قومی مجرم ہیں جو خالصہ سرکار جیسے کالے قانون کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی عوامی زمینوں کے تحفظ کے لئے ہم کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں۔ گلگت بلتستان کی عوامی زمینوں کا تحفظ پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ ہے۔ عمران نیازی کے لئے ریلیاں لے کر بنی گالہ جانے والے بتائیں آج وہ کہاں چھپے ہوئے ہیں۔ لینڈ ریفارمز کمیٹی کے نام پر ایک ڈھونگ رچایا گیا جس کا مقصد وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مناور کے عوام اپنی زمینوں کو آپس میں منصفانہ طور پر تقسیم کریں تاکہ کسی کو وہاں مداخلت کا موقع ہی نہ مل سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button