کھیل

جونیئراوپن آل پاکستان ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ خیبرپختونخوا کے فہد خواجہ چترالی نے جیت لی

f 2

پشاور(پ ر ) دوسرا گورنر خیبرپختونخوا جونیئر و اوپن آل پاکستان ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ خیبرپختونخوا کے فہد خواجہ چترالی نے جیت لی فائنل میں کے پی کی ہی عبید شاہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار ، دو سے شکست ، لڑکیوں کے انفرادی مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی کائنات ملک نے اقراء کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی جبکہ انڈر18 اور اوپن کیٹگری کے ٹیم ایونٹ میں پنجاب نے دونوں ٹائٹل پر قبضا جمالیا۔ مہمان خصوصی چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن سروسز و صدر صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن عظمت حنیف اورکزی نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس پی ایس بی کوچنگ سنٹر سابق ورلڈ نمبر ٹو محب اﷲ خان ، خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ذوالفقاربٹ، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری کفایت اﷲ اورکزئی ، جوجتسو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین اﷲ ، آفیشلز ندیم خان ، اصغر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھے ۔ قیوم سپورٹس کمپلیکس پی ایس بی کوچنگ سنٹر پشاور میں تین دن سے جاری دوسرا گورنر خیبرپختونخوا جونیئر واپن آل پاکستان ٹیبل ٹینس میں انفرادی کیٹگری کا فائنل خیبرپختونخوا کے فہد خوا جہ چترالی اور عبید شاہ کے مابین کھیلاگیا جس میں دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا لیکن فہد خواجہ چترالی نے آخری سیٹ میں عبید شاہ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 11-9 سے ہراکر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا اس سے قبل سیمی فائنل میں عبید شاہ نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے نمبر ون افضال کو چھ گیارہ،گیارہ چھ،نو گیارہ،آٹھ گیارہ،گیارہ نو اور سات گیارہ سے شکست دیکر اپ سیٹ کیاتھا جبکہ فہد خواجہ چترالی نے اسلام آباد کے حسیب کو تین دو سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ اس سے قبل انڈر18 خواتین کیٹگری کے فائنل میں خیبرپختونخوا کی انٹر نیشنل کھلاڑی کائنات ملک نے خیبرپختونخوا ہی کی اقراء کو 3-1 سے شکست دیکر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی ، جبکہ سپیشل پرسن کیٹگری میں الطاف نے عبداﷲ کو تین ایک سے شکست دی ، اسی طرح چیمپئن شپ کے ٹیم ایونٹ میں اوپن اور انڈر 18 دونوں ٹائٹلز پر پنجاب نے قبضاجمایا انڈر18 میں پنجاب نے خیبرپختونخوا جبکہ اوپن کیٹگری میں پنجاب نے ایچ ای سی کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ، چیمپئن شپ میں پنجاب ، بلوچستان ، اسلام آباد، فاٹا ، ایچ ای سی ،آزاد جموں کشمیر اور خیبرپختونخوا کے 80 سے زائد میل ، فی میل اور ڈس ایبل کھلاڑیوں نے انڈر 18 بوائز اینڈ گرلز اور اوپن کیٹگری میں اپنے پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ مہمان خصوصی عظمت حنیف اورکزئی نے تمام فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش ایوارڈز تقسیم کئے ۔ جبکہ آخرمیں صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے میوزک اور ڈنر پروگرام کا اہتمام بھی کیاگیا تھا جس میں تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزنے شرکت کر کے ر خیبرپختونخوا کی مہمان نوازی کو بھرپور سراہا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button