تعلیم

تنظیم اساتذہ ضلع چترال کے مجلس انتظامیہ کا اہم اجلاس،انتخابی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی

چترال(بشیر حسین آزاد)آج مورخہ 3 فروری 2016 ؁ء بروز بدھ تنظیم اساتذہ ضلع چترال کے مجلس انتظامیہ کا ایک اہم اجلاس ضیا الدین نائب صدر تنظیم اساتذہ ضلع چترال کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز درس قرآن مجید سے ہوا ۔ درس قرآن مجید کے بعد اجلاس میں KPKحکومت کی طرف سے ATA (آ ل ٹیچیرز اسیو سی ایشن ) کے انتخابات منعقد کروانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ۔ اجلاس میں آئندہ ATAانتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں ایک انتخابی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔جس کا چیر مین ضیا الدین ہیڈ ماسٹر مڈل سکول سین لشٹ مقرر کیا گیا جب کہ قاضی شریف احمد ADO ایجو کیشن آفس چترال اورنذیر احمد خان SDM ہائی سکول چمر کن کمیٹی کے ممبران ہونگے ۔

اجلا س میں تنظیم اساتذہ ضلع چترال کی طرف سے متفقہ طور پر امید وارں کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس کی تفصیل یہ ہے ۔

1 ۔ ضلعی صدر۔ معراج الدین ہید ماسٹر مڈل سکول جغور

ضلعی جنرل سیکرٹری ۔ خالد ظفر SCT ہائی سکول ایون چترال

جب کہ 6 سب تحصیلوں کے لئے امیدواروں کی تفصیل یہ ہے ۔

۱۔ تحصیل دروش ۔

i ۔ امید وار برائے صدارت ۔ فدامحمدSCT ہائی سکول دروش چترال

ii ۔ اُمیدوار برائے سیکرٹری ۔ فاروق احمد DM ہائی سکول سویر

۲۔ تحصیل چترال ۔

i ۔ اُمید وار برائے صدارت ۔ ضیاالرحمن SCT ہائی سکول بروز

ii ۔ اُمیدوار برائے سیکرٹری ۔ حسن بصری SPST پرائمری سکول کاری

۳۔ تحصیل موڑکہو

i ۔ اُمید وار برائے صدارت ۔ نورشاہدین SCT ہائی سکول وریجون

ii ۔ اُمیدوار برائے سیکرٹری ۔ ریاض الرحمن اخضر SPST پرئمری سکول درنگاغ

۴۔ تحصیل تور کہو ۔

i ۔ اُمید وار برائے صدارت ۔ عبدالجاوید خان CT مڈل سکول راباط کھوت

ii ۔ اُمیدوار برائے سیکرٹری ۔ نورالہادی SPST پرائمری سکول شوتخار

۵۔ تحصیل مستوج ۔

i ۔ اُمید وار برائے صدارت ۔ اکبر حسین SPET ہائی سکول ریشن

ii ۔ اُمیدوار برائے سیکرٹری ۔ عزیز رخمت SCT ہائی سکول مستوج

۶۔ تحصیل لوٹ کوہ ۔

i ۔ اُمید وار برائے صدارت ۔ سیف اللہ DM ہائیر سکینڈی سکول گرم چشمہ

ii ۔ اُمیدوار برائے سیکرٹری ۔ سبحا ن الدین SCT ہائیر سکینڈی سکول گرم چشمہ

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button