متفرق

گانچھے پریس کلب نے پانچ نکاتی ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہونے اور انتخابات کروانے کی ٹھان لی، سینئر صحافی اقبال بلتی الیکشن کمشنر مقرر

گانچھے(پ ر) گانچھے پریس کلب ممبران و عہدے داروں کا اجلاس سینئر صحافی اسماعیل کرونی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پریس کلب گانچھے کیلئے ضوابط اخلاق کو صحافتی کنونشن 2015ء کی روشنی میں سختی سے عمل پیرا رہنے پر زور دیا گیا اجلاس میں شرکاء نے پانچ نکات پر کلی اتفاق کیا پریس کلب کے عہدیداروں کیلئے لازم ہوگا کہ وہ ضلعی جغرافیائی حدود میں مستقل سکونت رکھتا ہو کسی بھی سیاسی و مذہبی تنظیم کا عہدہ نہ رکھتا ہو سرکاری و نیم سرکاری اداروں کا مراعات یافتہ نہ ہو اجلاس نے متفقہ طور پر اقبال بلتی پر اعتماد کرتے ہوئے ان سے مشترکہ طور پر ملاقات کی اور پریس کلب الیکشن کیلئے انکو الیکشن کمشنر مقرر کرنے کا عندیہ درخواست کی اقبال بلتی نے شکریے کے ساتھ ان کے ضابطہ اخلاق کو نہ صرف سراہا بلکہ جونیر کی سوچ میں اس تبدیلی کو مثبت سوچ کا آئینہ دار قرار دیا اور وفد کو یقین دلایا کہ وہ الیکشن قواعد و ضوابط کو ہر ممکن بروے کار لائیں گے الیکشن کمشنر نے وفد کی توجہ اس جانب بھی دلائی کہ وہ سیاسی ومذہبی تنظیموں و حکومتی مراعات یافتہ نمائندگان جو ممبر ہوں انکو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق ضرور دیں گے تاہم عہدے دینے کیلئے خود بھی تیار نہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button