متفرق

ضلع گانچھے کے گاوں سلینگ میں کئی دنوں سے بجلی غائب، لوگ موبائل فون چارج کرنے خپلو جانے لگے ہیں

خپلو(فدا حسین)ضلع گانچھے موضع سلینگ میں کئی دنوں سے بجلی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔مقامی صحافی کے مطابق سلینگ میں کئی دنوں سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ ان کے بچے اپنے سکول کے ہوم ورک مکمل کئے بغیر سوجاتے ہیں جس سے ایک طرف ان کے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے تو دوسری طرف انہیں سکول سے ڈانٹ بھی کھانی پڑتی ہے۔والدیں کے مطابق بجلی نہ ہونے کے باعث انہیں بچوں کے وردی تک استری کئے بغیر سکول بھیجنا پڑتا ہے۔مذکورہ گاؤں میں نہ ہونے پر مچلو سے تعلق رکھنے والے چند لوگوں نے حیرت کااظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہاں پربجلی ہوتی ہے تو سلینگ میں کیوں نہیں ؟جس کی وجہ سے لوگوں کو اپنے موبائل فون چارج کرنے کیلئے ضلع گانچھے کے صدر مقام خپلو جا نا پڑرہا ہے۔گرمیوں کے اس موسم میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر مقامی لوگ محکمہ برقیات کی کرکارگی پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button