متفرق

نلتر پاور منصوبہ مکمل کر کے حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کیا ہے، اقبال حسن وزیر اطلاعات

گلگت ( پ ر) صو با ئی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے کہا ہے کہ نلتر پاور پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد صوبائی حکومت کا ایک اور وعدہ پورا ہو گیا ہے، ہم نے انتخابات میں جتنے بھی وعدے کیئے ہیں ان کو ایک ایک کرکے پورا کیا جائے گا۔ ماضی کہ حکومتوں کی طرح بلند بانگ دعوے کرنے کی بجائے ہماری حکومت حقیقی معنوں میں کام پر توجہ دے رہی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان نلتر پاور پراجیکٹ کا افتتاح کر یں گے جس کے بعد گلگت شہر میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام وزراء وزیر اعلیٰ گلگت بلتستا ن کی قیادت میں خطہ کی ترقی کے لیئے کوشاں ہیں۔ گلگت بلتستان کو تر قی یا فتہ اور مثالی خطہ بنا نے میں کو ئی کسر نہیں رکھی جا ئیگی ۔ دیہی علاقوں میں پینے کے صا ف پا نی کی فراہمی ، بنیا دی ، صحت کے مراکز کے قیا م سمیت دیگر مسا ئل حل کئے جا رہے ہیں اور عوام کی محرومیوں کا ازا لہ کیا جا ئیگا ، انہو ں نے کہا کہ ما ضی میں حکو متوں نے گلگت بلتستان کے دیہی علا قوں کی پسما ند گی دور کر نے کیلئے موثر اقدا مات نہیں کئے جس کی وجہ سے عوام بنیا د ی سہولتوں سے آج تک محروم ہیں ، انشا ء اللہ مسا ئل کے حل اور عوامی فلا ح و بہبود کیلئے تمام وسائل برا ئے کا ر لا ئے جا ئیں گے ،عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ خطے کی وسیع تر مفاد اور تر قی یا فتہ بنا نے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button