متفرق

گلگت بلتستان کے عوام کشمیر کی حق خود ارادیت کے لئے 70 سالوں سے قربانی دیتے چلے آرہے ہیں۔ شیخ محمد جواد حافظی

سکردو ( رجب علی قمر ) جید و معروف عالم دین ،نائب امام جمعہ مرکز انجمن امامیہ سکردو شیخ محمد جواد حافظی نے نماز جمعہ کے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کشمیر کی حق خود ارادیت کے لئے 70 سالوں سے قربانی دیتے چلے آرہے ہیں۔ خطے کے عوا م اب مزید قربانی کا بکرا بننے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ کشمیری رہنماؤں کی بیانات سے گلگت بلتستان کے عوام شدید مایوس ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو حقوق دینے سے کشمیر کاز کو کوئی فرق نہیں پڑ تا۔ ہم آج بھی کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یوم یکجہتی کشمیر مناتے رہیں گے لیکن ہماری حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان دو الگ الگ خطے ہیں آئینی حقوق کے حوالے سے دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ جڑنا ناانصافی ہوگی۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سیاسی نمائندوں کو حقوق کے لئے متحد ہونے کی اشد ضروروت ہے یہ لوگ ایک دوسرے کےگریبان پکڑنے کے بجائے خطے کے غریب عوام پر رحم کریں۔ ہمارے حکمران لیڈر نہیں جو قوم کے مستقبل کی فکرکرتے ہیں یہ لوگ صرف نمائندے ہیں جو اگلی الیکشن اور اقتدار کی فکر کرتے ہیں۔ اس لئے عوام مسائل میں جکڑے ہوئے ہیں۔ نائب امام جمعہ سکردو علامہ شیخ محمد جواد حافظی نے کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو واضع حصہ نہیں دیا گیا ہے ہمارے حکمران خطے کے حساسیت اور غریب عوام کا خیال رکھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلتستان ریجن میں محکمہ تعلیم کی کارکردگی نہایت قابل تحسین ہے پہلی بار اساتذہ کو تربیت دے کر تعلیمی میدان کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جب تک قومیں تعلیمی میدان میں آگے نہیں بڑھتا ترقی و کامیابی ممکن نہیں ہے۔ اس موقع پر وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام ،پاک فوج کی کامیابی اور مسلمانوں کی اتحاد و اتفاق کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button