معیشت

نیٹکو بورڈ کا اجلاس، ادارے کو منافع بخش بنانے کا عزم، کارکردگی مزید بہتر بنانے کےلئے کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

گلگت: ناردرن ایریاز ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی پائیدار ترقی اور استحکام کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ ادارے میں قوانین کے ذریعے اصطلاحات کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیازجو کہ ادارے کے چیئرمین بھی ہیں نیٹکوکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 103واں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نیٹکو کو ایک منافع بخش ادارہ بنایا جائے گا۔

منیجنگ ڈائریکٹر محمد حسین نے نیٹکو کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے بورڈکو آگاہ کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ادارے میں فیصلوں کے استحکام اور عمل درآمد کے لئے نیٹکو بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔ادارے میں مختلف کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جن میں ایچ آر ،پروکیورمنٹ ،فنانس ، اور ایک کمیٹی نیٹکو بورڈ کے لئے نان ایگزیکٹیو ممبران کے انتخاب کے لئے بنائی گئی ہے جو اگلے اجلاس تک نام فائنل کرکے بورڈ میں پیش کرے گی۔

اس موقع پر یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ پاک چائنا بارڈر پر چیکینگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے محکمہ پولیس اور نیٹکو مل کر مربوط حکمت عملی بنائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button