جرائم

ہنزہ، مخبر کی اطلاع پر پولیس چھاپہ، 250 لیٹر شراب برآمد، دو افراد گرفتار ، ایف آئی آر درج

ہنزہ ( بیورو رپورٹ) ہنزہ پولیس کی کامیاب کاروائی، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید جان کی زیر نگرانی پولیس جوانوں نے 250لیٹر شراب برآمد کر دیا۔

گزشتہ روز ہنزہ پولیس نے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرسید جان کی زیرنگرانی پولیس چوکی کریم آباد کے انچارج عیسیٰ خان و دیگر پولیس جوانوں نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مارا۔ کاروائی کے دوران ہنزہ کے گاوں آحمدآباد سے تعلق رکھنے والے دو افراد دیدار علی ولد مومن حیات اور گلباز ولد حاجی بیگ سے بمع پلانٹ 250لیٹردیسی شراب (عرق) برآمد کر لیا ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

کامیاب کاروائی پر ایس پی ہنزہ آصف اعوان نے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر سید جان اور پولیس جوانوںکو  مبارکباد دیتے ہوئے شاباش دیی ہے،  اور نمایاں کارکردگی پر نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

پولیس کی کامیاب کاروائی پر عوامی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے، اور اس سلسلے میں مزید کاروائیاں کرنے اور سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button