خبریں

نگرمیں اسمعیلی عقیدت مندوں کے استقبال ، والنٹیرز شاہراہ قراقرم پر چوکس،ہوٹلز میں مفت قیام وطعام کا بندوبست، مقامی پاور ہاوس سے ہنزہ کو بجلی کی فراہمی

نگر (نمائندہ نگر ) انڈس انٹرنیشنل فاونڈیشن پاکستان کے تحت قراقرم ہائی وے نگر کے حدود میں استقبالیہ بینرز اور والنٹیرز کھڑے، مہمانوں کے لئے فری گیسٹ ہاوس کا اہتمام۔ نگر کے علاقے سکندر آباد میں ریحان گیسٹ ہاوس کو آغا خان کے معتقدین جو ملک کے دور دراز کے علاقوں سے آئے ہیں کے لئے مفت انتظام کیا گیا ہے جہاں قیام وتعام اور گائیڈنگ کی سہولت بھی میسر ہے۔

اس حوالے سے انڈس انٹرنیشل پاکستان کے چئرمین یوسف شاہ نے مسافروں اور معتقدین کی سہولت کی خاطر یہ کام سر انجام دی ہے۔ لب شاہراہ ریشم اسکندر آباد نگر میں ریحان گیسٹ ہاوس کو ہائر کیا گیا ہے تاکہ مسافروں اور روحانی پیشوا کے معتقدین کو کسی قسم کی تکلیف یا مجبوری پیش نہ ہو اور اپنے امام کی دیداری اور روحانیت میں اضافے کا باعث بن سکے ۔

اسی طرح مناپن میں بھی پانچ ہوٹلز میں مفت قیام وطعام کا بندوبست کیا گیا ہیں۔

ہنزہ میں بجلی کے بحران کی وجہ سے ساس ویلی نگرکے عوام نے مقامی پاور ہاوس سے ہنزہ کو بجلی مہیا کر دیا ہے۔

اس ظرح نگر کے حدود میں جگہ جگہ علاقے کے ایم پی اے معروف سیاستدان جاوید حسین،نونہال ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن ،چھلت ملٹی پرپز سوسائٹی ،اور سپریم کونسل نگر کی جانب سے بھی استقبالیہ بینرز اور گائیڈ نگ ومددگار کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہیں۔ اسکندر آباد، تھول۔جعفر آباد،غلمت اور پسن کے حدود میں لوگ بینرز لئے مہمانوں کا ستقبال کررہے ہے ۔

مسلم لیگ ن نگر کے جنرل سکرٹری حاجی قربان علی اور ضلعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں مولانا شاہ کریم الحسینی کی آمد پر گلگت بلتستان اور پوری دنیا کی اسماعیلی کمیونٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا شاہ کریم الحسینی کی خدمات پوری دنیا میں مشہور ہیں۔ خصوصاٗ گلگت بلتستان میں تو کوئی ثانی نہیں ،حکومت پاکستان خود معترف اور حکومتی طور پر شاہ کریم الحسینی کا استقبال سے لگتا ہے کہ حکومت خود خدمات سے متاثر ہے۔ تعلیم ہو یا صحت ایمرجنسی ہو یا ترقی آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹورک کے ادارے ہمیشہ عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوتی ہیں۔ اس خاندان کی تو پاکستان بنتے وقت اورمعاشی تعاون بھی تاریخ میں ملتی ہے اور یہ سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے۔ ایسے میں نگر کے عوام اور جی بی کے عوام مولانا شاہ کریم الحسینی کا فقید المثال استقبال کرینگے جو ہم پر فرض بھی ہے اور سادات خاندان کے چشم و چراغ ہونے کے ناطے ہر مسلمان پر فرض بھی ہوتا ہے۔ ان دونوں رہنماوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے آغا خان شاہ کریم الحسینی کا پرتپاک استقبال کر کے یہ باور کرایا کہ شاہ کریم صرف ایک ہی کمیونٹی کا نہیں ہر کمیونٹی کا ہر دلعزیز رہنما ہے ۔اور صوبے میں اس کے خدمات سنہرے حروف سے لکھنے کے قابل ہیں ۔

پیپلز پارٹی لیبر ونگ نگر کے رہنما رجب علی نے کہا ہے کہ شاہ کریم الحسینی کی گلگت بلتستان آمد عوام گلگت بلتستان کے لئے نیک شگون ہے۔ اس حوالے سے تمام شیعہ امامی اسماعیلی بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا شاہ کریم ا لحسینی کی خدمات گلگت بلتستان کے لئے انتہائی احسن اور تاریخ کے سنہرے حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔ خصوصاٗاے کے ڈی این کے تحت نگر می آدھی صدی قبل سے کام ہورہا ہے اور آج بھی ایل ایس اوز کے تحت یہ نیک کام جاری ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button