گلگت بلتستان میں وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات 18 مئی سے شروع ہوکر یکم جون کو ختم ہونگے۔ مولانا حبیب اللہ دیدار

گلگت بلتستان میں وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات 18 مئی سے شروع ہوکر یکم جون کو ختم ہونگے۔ مولانا حبیب اللہ دیدار

17 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(نیوزرپورٹ: امیرجان حقانیؔ سے) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات18 مئی سے شروع ہوکر یکم جون کو اختتام ہوپذیر ہونگے۔وفاق المدارس العربیہ پاکستان ، پاکستان کاسب سے بڑا دینی تعلیمی وفاقی بورڈ ہے۔ جس کے ساتھ 20ہزارسے زائد مدارس و جامعات منسلک ہیں جن میں40لاکھ کے قریب طلبہ و طالبات تعلیم و تربیت حاصل کررہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر مولانا حبیب اللہ دیدار نے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستا ن کے صدر حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب(چانسلر جامعہ فاروقیہ) اور جنرل سیکرٹری قاری حنیف جالندھری(چانسلر جامعہ خیرالمدراس ملتان) ہیں۔ جبکہ چاروں صوبوں ، فاٹا اور گلگت بلتستان کے جیدعلماء اور شیوخ بھی وفاق المدارس کے ساتھ منسلک ہیں۔وفاق المدارس العربیہ کے منسلک مدارس سے اب تک لاکھوں طلبہ و طالبات نے حفظ قرآن و درس نظامی مکمل کی ہیں۔ گذشتہ کئی سالوں سے وفاق المدارس العربیہ میں طلبہ سے زیادہ طالبات درس نظامی سے فارغ ہورہی ہیں ۔ یہ ان لوگوں کے منہ پر طانمچہ ہے جو کہتے ہیں کہ علماء لڑکیوں کی تعلیم کے خلاف ہیں۔گلگت بلتستان میں بھی لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں درس نظامی کا مکمل کورس کرکے فارغ ہورہی ہیں۔گلگت بلتستان سے وفاق المدارس العربیہ کے دو مسؤل(ڈائریکٹرز) اور ایک مجلس عاملہ(ایگزیکٹیو کمیٹی)کے ممبر ہیں۔ دیامر ڈویژن کے مسؤل (ڈائریکٹر) مولانا عبدالکریم جبکہ گلگت اور بلتستان ڈویژن کے مسؤل( ڈائریکٹر) مولانا حبیب اللہ دیدارؔ ہیں۔وفاق المدارس العربیہ سال2014کے سالانہ امتحانات کے حوالے سے گلگت بلتستان کے مسؤل (ڈائریکٹر) مولانا حبیب اللہ دیدارؔ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ18مئی سے درجہ حفظ القرآن کے امتحانات شروع ہوکر 22مئیکو مکمل ہونگے۔گلگت بلتستان میں حفظ کے امتحانات لینے کے لیے 25مراکز(سینٹر) قائم کیے گئے ہیں ۔حفظ کے امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ و طالبات کی تعداد1500سو زائدہیں۔تمام ممتحین کو اطلاع کی جاچکی ہے اور مدارس کے ذمہ داروں کو بھی لیٹر کیا جاچکا ہے۔ جبکہ درس نظامی(درجہ کتب) کے امتحانات 24مئیسے شروع ہوکر 1جون کو مکمل ہونگے۔ضلع دیامر اور استور میں 2سینٹر قائم کئے گئے ہیں دیامر میں لڑکیوں کا ایک سنٹر قایم کیا گیا ہے۔جبکہ طالبات کے لیے بھی سنٹر ز قایم کیے گئے ہیں۔

Moulana  Habibullah small sizeضلع گلگت میں لڑکوں کے لیے ایک سنٹر جامعہ نصرۃ الاسلام میں قائم کیا گیا ہے جس میں 100طلبہ امتحان دیں گے جبکہ لڑکیوں کے لیے تین سنٹر زقائم کیے گئے ہیں ۔ ایک جامعہ عائشہ صدیقہ میں ، جس میں122طالبات اور ایک جامعہ الطاف الرحمان کشروٹ میں جس میں65طالبات امتحانات دیں گے اور جگلوٹ میں لڑکیوں کا ایک سنٹر ہے جس میں83طالبات شریک امتحان ہونگیں۔ ضلع غذر میں لڑکیوں کا ایک سنٹر دارالعلوم غذر میں قائم کیا گیا ہے جس میں138طالبات شریک ہونگیں۔بلتستان میں لڑکیوں کا ایک سنٹر قائم کیاگیا ہے جس میں 20طالبات شریک ہونگی۔تمام قائم کردہ سینٹروں کے لیے ممتحین اور ان کے معاونین مقرر کیے جاچکے ہیں۔ طالبات کے سنیٹروں کے لیے فاضلات کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔دوران امتحان مسؤلین اپنے عملے کے ساتھ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کریں گے۔اور امتحانات کا جائزہ لیں گے۔

مولانا حبیب اللہ دیدارؔ نے مزید بتایا کہ درجہ حفظ کے طلبہ و طالبات ان کے علاوہ ہے۔پورے ملک میں ایک جیسا پیپر ہوگا اورایک ہی وقت صبح ساڑھے سات بجیپیپرز شروع ہونگے اور ایک ہی وقت میں ختم۔ اور ڈیڑھ مہینے کے اندر رزلٹ دیاجائیگا ۔یہ وفاق المدارس سے منسلک مداراس و جامعات اور بورڈ کی خصوصیا ت ہیں۔ یہ پوری دنیا کا واحد بورڈ ہے جس میں یہی انفرادی نظام ہے۔کسی صوبے یا علاقے یا کسی ادارے کے لیے الگ سلیبس ہوگا اورالگ امتحانات ہونگے۔ یہ امتیاز وفاق المدارس میں نہیں۔ جوبچہ لاہور کے ڈیفنس میں جو کتاب پڑھے گا وہی کتاب گلگت کے ایک گاؤں کا بچہ بھی پڑھے گا اور آخر سال دونوں ایک ہی پیپر دیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں مولانا حبیب اللہ دیدار(ڈائریکٹر) وفاق المدارس گلگت بلتستان نے کہا کہ کہا رمضان المبارک کے بعد جامعہ نصرۃ الاسلام گلگت میں اکابرین وفاق کی آمد ہوگی، گلگت بلتستان کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک بڑا کنوکیشن منعقد کیا جارہا ہے جو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیراہتمام ہوگا، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کی پوری قیادت اس پروگرام میں خصوصی شرکت کریگی۔ توقع کی جارہی ہے کہ حکومتی اعلیٰ شخصیات کو بھی باقاعدہ مدعو کیا جائے گا۔اس کنووکیشن کی کی تیاری ابھی سے جاری ہیں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔