علی آباد ہنزہ میں فراہمی آب کا اہم منصوبہ نامکمل، ٹھیکیدارنے رقم لے کر کام ادھورا چھوڑ دیا ہے

نالہ التر سے کھدی یہ نہر مرکزی ہنزہ کے ایک بہت بڑے علاقے کو سیراب کرتا ہے
نالہ التر سے کھدی یہ نہر مرکزی ہنزہ کے ایک بہت بڑے علاقے کو سیراب کرتا ہے
ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ ) علی آباد واٹر کمیٹی کے ممبران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلبر کول جوکہ التر نالہ کریم آباد سے علی آباد کے آخر تک تھا پروجیکٹ کی تکمیل کیلئیمقررکر دہ وقت ختم ہونے کے باوجود تاحال التواء کا شکار ہے ۔ کئی عر صہ گزرنے کے باوجودپروجیکٹ نامکمل پڑا ہوا ہے ۔دلبر کول کا پروجیکٹ علی آباد کے آخر تک کول بنانا تھا لیکن علی آباد کے شروع میں لاکر چھوڑ دیا گیا ہے ۔تیار شدہ کول کے حصہ بھی پانی لانے کا قابل نہیں ہے ۔محکمہ کی جانب سے پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے مختص رقم محکمہ کی غفلت ، عدم دلچسپی اور نااہلی کی وجہ سے پہلے ہی ٹھیکیدار مو صوف حاصل کر چکا ہے اور ٹھیکے کا کام ادھورا چھوڑ دیا ہے ۔بالعموم علی آباد کے مکین اور بالخصوص واٹر کمیٹی کے ممبران نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ اور سیکریٹری ورکس سے مطالبہ کیا ہے کہ دلبر کول پروجیکٹ کی عدم تکمیل کے خلاف فوری طور پر انکوائری کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر عوام کو انصاف اور پانی فراہم کیا جائے اور عوامی اہمیت کے اس پروجیکٹ کو مکمل کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments