گلگت بلتستان

گلگت، زائد المیعاد اشیا بیچنے والے دکاندار کو بھاری جرمانہ

OLYMPUS DIGITAL CAMERA

گلگت( فرمان کریم) اسسٹنٹ کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک۔ تحصیلدار درجہ اول فیاض احمد اور میونسپل مجسٹریٹ چراغ الدین نے راجہ بازار مین ایچ جی ایچ یوٹیلٹی سٹور پر چھایہ مار کر لاکھوں مالیت کے زاید المعیاد اشیاء خوردنوش کو تحویل میں لے لیا ہے۔ منگل کے روز میونسپل مجسٹریٹ کو اطلاع ملی ہے کہ راجہ بارزار میں ڈسٹربیوٹر کی دکان میں بڑی تعداد میں اشیاء خوردنوش فروخت کی جارہی ہے۔ جس پر مجسٹریٹ نے چھاپہ مار کر دکاندار کو جرمانہ عائد کیا تو دکاندار ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تکرار کی۔ اس موقع پر اے سی محمد حمزہ سالک بھی پہنچ گئے ۔ اور دکان میں زاید المعیاد ملائی، جوس ، میجی سمت کے اشیاء خوردنوش کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور دکاندار کو 10ہزار روپے جرمانہ کیا۔ عوامی حلقوں نے ضلعی ا نتظامیہ کے کاوشوں کو سراہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button