چترال: مضافاتی علاقے سینگور میں نامعلوم افراد نے کار پر تیل ڈال کر آگ لگا دی

چترال: مضافاتی علاقے سینگور میں نامعلوم افراد نے کار پر تیل ڈال کر آگ لگا دی

12 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

burnt car

چترال (گل حماد فاروقی) چترال ٹاؤن سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر شاہ میران دیہہ سینگور میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں ایک آلٹو کار پر تیل ڈال کر آگ لگادی جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ جل گئ۔

چترال پولیس کے مطابق شاہ میراندیہہ گاؤں میں رفیع اللہ ولد حمیداللہ کی آلٹو کار اس کے گھر کے باہر سڑک پرکھڑی تھی، رات کے تاریکی میں نامعلوم افراد نے اس گاڑی کو آگ لگایی جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔

چترال پولیس نے ابتدائی اطلاعات رپورٹ نمبر ۹۳ کے مطابق زیر دفعہ 435 تعزیرات پاکستان کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

حمید اللہ نے کہا کہ ان کا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہےاور اس کے بیٹے رفیع اللہ اس گاڑی سے اپنے گھر والوں کیلئے رزق حلال کما رہا تھا۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کے بیٹے کو اس کا معاوضہ دیا جائے تاکہ وہ اپنے لئے دوسرا گاڑی خرید کر گھر کا چولہا جلاتا رہے ۔ انہوں نے مقامی پولیس سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ان مجرموں کی سراغ لگاکر ان کو گرفتار کرے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔