معیشت

سرکاری یوٹیلیٹی سٹور پر ایریا منیجر بلتستان ریجن کی لاپر واہی سے عوام کو سہولت کی بجائے درد سر بن بنا ہوا ہے

10-27-2010_3745_l_uگانچھے( محمد علی عالم ) علاقہ چھوربٹ کے گاؤں تھوقموس میں موجود سرکاری یوٹیلیٹی سٹور پر ایریا منیجر بلتستان ریجن کی لاپر واہی سے عوام کو سہولت کی بجائے درد سر بن بنا ہوا ہے ۔ کئی چیزوں کی قیمتوں میں کمی کے باوجود سٹور میں نئی ریٹ لیسٹ نہ ہونے کا بتا کر عوام کو پُرانے ریٹ پر چیزیں دے رہی ہے۔ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایریا منیجر نے لاپر واہی مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ماہ ریٹ لیسٹ بھجنے کی بجائے مہینوں کی ریٹ لیسٹ جمع کر کے کئی ماہ بعد ریٹ لیسٹ ارسال کرتے ہیں جس وجہ سے عوام پُرانے ریٹ پر چیزیں خریدنے پر مجبور ہیں۔اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹور پر چیزیں لے جانے کے لئے پلاسٹک کا تھیلا بھی دستیاب نہیں ہے عوام کو سامان لے جانے کے لئے تھیلے کا انتظام خود کرنا پڑتا ہے اور سٹور میں چند قسم کے دالیں موجود ہے سٹور میں پوری ساما ن بھی موجود نہ ہونے سے عوام اکثر اوقات خالی ہاتھ ہوٹنے پر مجبور ہے۔ دوسری جانب گاؤں تھوقموس کے مقامی سٹور مین کو فرانو جبکہ فرانو سٹور مین کو تھوقموس تعینات کیا ہوا ہے جس وجہ سے عوام کو بروقت سامان نہیں ملتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تھوقموس کے مقامی ملازم کو اسی سٹور میں تعینات کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت ضرورت کی سامان با آسانی مل سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button