تعلیم

ڈگری کالج گلگت، فرسٹ ایئر پری انجنیئرنگ میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات دئیے گئے

press 1 (1)

گلگت (پ ر) محنت اور لگن کامیا بی کی کنجی ہے۔ اچھے طلباء رکاوٹوں کو مشکل سمجھنے کی بجائے ان سے نمٹ کر عزمِ صمیم کے ذریعے منزل حاصل کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گلگت پروفیسر میر احمد خان نے قراقرم ایگزامینیشن بورڈ کے تحت ہونے والے فرسٹ ایئر پری انجینئرنگ کے امتحان میں کالج ہذا کے طلباء انعام الرحمان اور بشارت دین کی بالرتیب پہلی اور تیسری پوزیشن حا صل کرنے پر ان کو کیش و دیگر پرائزز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پرنسپل نے اس موقع پر اپنی اور تمام فکلٹی ممبرز کی جانب سے ہونہار پوزیشن ہولڈرز طلباء کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہماراقیمتی سرمایہ ہو اور ہم سب کو آپ دونوں کی کامرانی پر بجا طور پر فخر ہے۔انہوں نے ان طلباء سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ نے کالج کے نامساعد حا لات کے باوجود شاندار کامیابی حا صل کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ دیانتدار اور محنتی طلباء بادِ مخالف یا چیلنجز سے گھبرانے کی بجائے اپنی اُڑان مذید اُونچی رکھتے ہیں۔پرنسپل نے اساتذہ اور طلباء کے والدین کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

press

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button