تعلیم

چیف سیکریٹری لیکچررز اور پرو فیسرز کے پرو موشن کی منظوری دے، گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن

گلگت (پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان طاہر حسین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے لیکچررز اور پرو فیسرزکی ٹائم سکیل پروموشن کے لئے ڈی پی سی کے اجلاس کے لیے تاریخ مقرر کر کے اجلاس منعقد کریں اورلیکچررز اور پرو فیسرز کی پرو موشن کی منظوری دے کر مشکور فرمائیں۔

مذکورہ کیس کی پری ڈی پی سی اجلاس مورخہ 25 مئی کوکامیابی سے منعقد ہو چکا ہے اور اب اس کیس میں کوئی ہچ یا کیوری باقی نہیں رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر پروفیسر محمد زمان نے ایسوسی ایشن کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فیڈرل کے لیکچررز اور پرو فیسرز کو ٹائم سکیل پروموشن 2011 کودی گئی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں یہ کیس 2012 سے چل رہا ہے جس کیلئے بہت زیادہ جدوجہد کی گئی ہے اور در در کی ٹھو کریں کھانا پڑی ہیں۔

چیف سیکریٹری سے اُمید ہے کہ وہ جلد ڈی پی سی کا اجلاس منعقد کر کے پروموشن کی منظوری دیں گے اور عِلم و مُعلِم دوستی کا ثبوت دیں گے۔

اجلاس سے دیگر عہدیداروں نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سروسسز ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان، فنانس ڈپارٹمنٹ اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے تہہ دل سے مشکور ہیں کہ ان ڈپارٹمنٹس کے سیکریٹریز اور متعلقہ عملے نے اس سلسلے میں بھر پور تعاون کیا اور کیس کو آخری مرحلے تک پہنچایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button