سینئر صحافی سعادت علی مجاہد کی والدہ کی وفات پر وزیر اعلی اور صوبائی وزیر اطلاعات کا اظہارِ تعزیت

گلگت(پ ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے گلگت بلتستان کے سینئر صحافی و چیف ایگزیکٹیو کے پی این سعادت علی مجاہد کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ صوبائی وزیر اطلاعات و تعلیم حاجی محمدابراہیم ثنائی نے کے پی این ،کے چیف ایگزیکٹیو سعادت علی مجاہد کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments