کھیل

چترال میں ڈسٹرکٹ انٹر سکولز ٹورنامنٹ اختتام پذیر

چترال(بشیر حسین آزاد)6اکتوبر 2015ء سے شروع ہونے والے بین سکول مقابلے اختتام پذیر ہوئے ۔ادبی مقابلوں کا فائنل گورنمنٹ سنٹنیل ماڈل ہائی سکول ہال میں24اکتوبر کو منعقد ہوئے۔پرنسپل جی سی ایم ایچ ایس چترال کمال الدین مہمان خصوصی تھے۔ان مقابلوں میں ذیل سکول نے مقابلے جیت لئے۔حسن قرات جی ایچ ایس ایس دروش،نعت خوانی جی ایچ ایس ایس دروش،اردو تقریر جی ایچ ایس ایس گرم چشمہ،انگریزی تقریر جی ایچ ایس مروئے،ملی نغمہ جی ایچ ایس سنوغر،قومی ترانہ جی سی ایم ایچ ایس چترال،انگریزی مضمون نویسی جی سی ایم ایچ ایس چترال،اردو تقریر جی سی ایم ایچ ایس چترال اور ڈرائنگ بھی جی سی ایم ایچ ایس چترال نے جیتا۔

کھیلوں کے مقابلے میں فٹ بال جی سی ایم ایچ ایس چترال،کرکٹ جی سی ایم ایچ ایس چترال،ولی بال جی ایچ ایس کوشٹ اور رسہ کشی جی ایچ ایس ہون نے جیتا۔کھیلوں کے مقابلوں کے فائنل کے مہمان خصوصی ڈی ای او چترال حنیف اللہ تھے۔اُنہوں نے سکول کی کارکردگی ،اساتذہ کی محنت اور بچوں کی صلاحیت کو سراہا اور اساتذہ کو ایسی صحت مند سرگرمیوں کی ترویج اور ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر زور دیا۔سٹیج پر چترال کے مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلز،ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ موجودتھے۔گراونڈ میں موجود تماشائیوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہت سراہا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button