گلگت بلتستان

شگر بازار: دکانوں میں نہ ریٹ لسٹ آویزان ہوسکا اور نہ ہی اشیاء کے معیار کی چیکنگ

شگر(عابد شگری) شگر بازار کے دکانوں میں گذشتہ کئی ماہ سے ریٹ لسٹ آویزان نہ ہوسکا اور نہ ہی اشیاء کی معیار کی چیکنگ جس کی وجہ سے دکاندار من مانی ریٹ نافذ کرکے لوگوں سے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں۔ لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ رمضان المبارک میں دکانوں میں ریٹ لسٹ آویزاں تھے جس کے بعد سے دکانداروں بغیر ریٹ لسٹ کے من پسند اور من مانی ریٹ وصول کرنے میں مصروف ہیں اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔ اشیاء خوردنی سے لیکر دیگرتمام اشیاء ضرورت کی ہر دکان میں الگ الگ ریٹ متعین ہے۔ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے دکانوں میں چھاپہ مار مہم بھی گذشتہ کئی ماہ سے نہیں ہورہا جس کی وجہ سے دکانداروں کی من مانی عروج پر پہنچی ہوئی ہے۔ لوگون نے شگر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دکانوں میں ریٹ لسٹ آویزان کرنے اور ان ریٹ لسٹ کیمطابق اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button