ڈاکٹر منیر احمد نے کالج آف ڈینٹسری لاہور میں گولڈ مڈل حاصل کر لیا

گلگت(پ۔ر) گلگت بلتستان کے ہونہار طالب علم ڈاکٹر منیر احمد نے (ڈی مونٹ مرینسی) کالج آف ڈینٹسری لاہور سے گولڈ میڈل کا اعزاز اپنے نام کر کے گلگت بلتستان کا نام روشن کر لیا۔ ڈاکٹر منیر احمد کا تعلق گلگت کے مضافاتی علاقے جگلوٹ ڈموٹ سے ہے۔ ڈاکٹر منیر احمد نے اورل میڈیسن شعبہ ڈینٹل میں 86 فیصد نمبرات حاصل کر کے یہ اعزاز حاصل کیا ہے جس پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزلاہور سے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ ڈاکٹر منیر احمد کا کہنا ہے کہ والدین، بہن بھائیوں، رشتہ داروں اور یار دوستوں کی دعاؤں اور اساتذہ کی محنت کی بدولت گولڈ میڈل کا اعزاز ملاانشاء اللہ گلگت بلتستان کے غریب عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments