گلگت بلتستان

اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عمدرآمد یقینی بنانے کے لئے پولیس کو متحرک اور چوکس رہنا ہوگا، ڈی آءی جی دیامر عنایت اللہ فاروقی

چلاس(شہا ب الدین غوری سے)ڈی آئی جی دیامر استور ڈویژن عنایت اللہ فاروقی نے ایکشن پلان کی روشنی میں گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کے فیصلہ جات پر مکمل عملدرآمد کی رفتار کا جائزہ لینے اور عمل درآمدکو مذید موثر بنانے کے لئے ریجنل سطح پر ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم کے سدباب ،مثالی امن وامانکی قیام اور معاشرے سے مجرمانہ رجحانات کے انسداد و تدارک کے لئے پولیس پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے ۔شاہراہ قراقرم کی سیکورٹی داخلی اور خارجی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا نظام سخت کیا جائے اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائی گی انہوں نے ہدایات دی کہ اپنے اپنے ایریاز میں ہوٹلوں ٹرانسپورٹ اڈوں پر نظر رکھیں ،غیر قانونی اسلحہ ،منشیات کے خلاف مہم تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں کے سیکورٹی کا بھی خاص خیال رکھیں۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ این سی پی اور غیرقانونی گاڑیوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ٹریفک کے قوائد وضوابط کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی ایکشن لینا ہوگا انہوں نے کہا کہ تھانوں کی سطح پر انصاف اور داد رسی کے عمل کو تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کہ ڈویژن میں امن و امان کے قیام کے لئے پولیس کو چوکنا رہنا ہوگا ہر ایس ایچ اوز ،آفیسرز اور اہلکاروں کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے حدود میں تمام تر صورتحال سے آگاہ رہیں اگر کسی پولیس آفیسر ایس ایچ اوز یا اہلکار اپنے فرائض سے غفلت برتے گا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے دیامر اور استور میں موجود تمام اشتہاریوں کو گرفتار کرنے ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button