اموات

سابق سیکریٹری جنگلات عبدالحمید خان انتقال کر گئے

چلاس ( شہاب الدین غوری سے  ) سابق سیکرٹری جنگلات گلگت بلتستان عبدالحمید خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے اسلام آباد سے علی الصبح کی فلائٹ سے گلگت ائیرپورٹ پر پہنچ کر گھر کی طرف روانہ ہوئے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے قریب پہنچ کر دل میں تکلیف شروع ہوئی فوراً سی ایم ایچ گلگت پہنچا دیا لیکن جانبر نہ ہو سکے ۔۔۔۔مرحوم عبدالحمید خان کا تعلق ضلع دیامر کے علاقے داریل سے تھا ۔۔نائب تحصیلدار سے اپنی سروس کا آغاز کیا ۔۔۔پھر دیامر سمیت دیگر اضلاع میں بحثیت ڈپٹی کمشنر کی حثیت سے فرائض سرانجام دیئے بعدازاں سیکرٹری جنگلات ، سیکرٹری صوبائی اسمبلی ، سیکرٹری بلدیات ، ڈائریکٹر جنرل معائنہ کمیشن گلگت بلتستان کی حثیت سے بھی خدمات سرانجام دئیے اور دو سال قبل ریٹائرڈ ہوئے تھے مرحوم کا نماز جنازہ پیر کے روز گلگت میں نماز عصر کے بعد تبلیغی مرکز میں ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حیدر خان ، وزیر جنگلات عمران وکیل ،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹر کاظم نیاز ، صوبائی سیکرٹری قانون رحیم گل ، صوبائی سیکرٹری سبطین احمد ، سیکرٹری جنگلات سجاد حیدر ، محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔۔۔۔مرحوم عبدالحمید خان کے لواحقین میں بیوہ ، چار بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں مرحوم عبدالحمید خان ڈویژنل فارسٹ آفیسر آفتاب احمد کے والد تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button