عوامی مسائل

چلاس، ضلع بھر میں اعصاب شکن لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس میں بجلی لوڈ شیڈنگ بدستور جاری ،دو ماہ گزر گئے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ محکمہ برقیات دیامر کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے چلاس شہر میں بجلی بحران کا خاتمہ نہیں ہوسکا،شہر میں تھرمل جنریٹر میں آنے والی فنی خرابی کو ابھی تک دور نہیں کیا جاسکا ،جبکہ پاور پاسس کے اندر بجلی کی ٹربائن کی مرمت کا کام بھی تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے ضلع بھر میں اعصاب شکن لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔محکمہ برقیات میں نان ٹینیکل سٹاف کی موجودگی اور لور سٹاف کے گھر بیٹھ کر تنخواہیں لینے کی وجہ سے شہر میں بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال نہیں ہے،اور تمام پاور ہاسس کے اندر 70فیصد مشنری خراب پڑی ہے،مگر ٹھیک کرنے والا کوئی نہیں ہے۔

پیپلز پارٹی دیامر نے چلاس میں بجلی بحران کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جزل سیکرٹری پی پی پی دیامر سید آمان،نیاز چلاسی،قاسم شاہ،حافظ اللہ و دیگر نے کہا کہ چلاس شہر میں بجلی ہونے کے باوجود محکمہ برقیات مصنوعی لوڈ شیڈنگ پیدا کررہا ہے ،اور پاور ہاوسس کو فعال نہیں رکھا جارہا ہے ،جس کی وجہ سے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چلاس شہر میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے متعلقہ حکام کے خلاف عنقریب سخت احتجاجی دھرنا دیا جائیگا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button