تعلیم

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلوشین کمیٹی ضلع دیامر میں معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے کے لئے پر عزم

چلاس(مجیب الرحمان)ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلویشن کمیٹی ضلع دیامرکے چئیرمین ڈی ڈی ای پلاننگ حمیداللہ،ممبران محبوب اللہ اور خیرالناس کا نیاٹ ہائی سکول کا دورہ۔اساتذہ کے ساتھ کوالٹی ایجوکیشن بارے مشاورت اور ایکشن پلان پر بھی غور کیا گیا۔اور فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ایکشن پلان کے تحت ہی کیا جائے گا۔کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہتر بنایا جائے گا اورمحکمہ اساتذہ اور کمیٹی کمیونٹی ملکر مسائل حل کرینگے۔تاکہ کم وسائل میں رہ کر عمدہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔کمیٹی باقاعدہ طور پر سکولوں کا دورہ کرے گی ۔اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کئے جائینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button