گلگت بلتستان

پیپلز پارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے پر نیکنام ہنزائی نے آزاد حیثیت میں ہنزہ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا

ہنزہ (اکرام نجمی) پیپلز پارٹی کے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد نیکنام ہنزائی نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے نیکنام ہنزائی ایک سوشل ورکر ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے کا یک بزنس مین بھی ہے انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں نوجوانوں کے اسرار پر اس ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں بہت سے دوستوں کے مشورے پر میں نے عملی سیاست میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے گوکہ میں سٹوڈنٹ لائف سے ہی سیاسی ورکر رہا ہوں میری ترجیحات میں سب سے پہلا ہنزہ کے عوام کو اکٹھا کرنا اور ہنزہ کے لوگوں کے درمیان یکجہتی اور اتفاق کو فروغ دینا ہے ہنزہ نے ہر میدان میں ترقی کی ہے البتہ سیاست کے میدان میں ہم پیچھے ہیں، اس کے علاوہ میری ترجیحات میں ہنزہ کے لئے اضافی سیٹوں کے حصول کیلئے عملی جدوجہد ہے ہنزہ بہت بڑا علاقہ ہے اور یہ وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے جسکی وجہ سے ایک منتخب ممبر سے ترقیاتی کام ہونا ممکن نہیں، میری تیسری ترجیح بجلی ہے آج ہنزہ بجلی جیسے نعمت سے محروم ہے ہنزہ میں بجلی میرے پیدائش سے قبل آیا تھا لیکن آج ہنزہ اندھیروں میں ہے بجلی کے کسی منصوبے پر کام نہیں ہوا ہے جس کے نتائج ہم آج دیکھ رہے ہیں۔ میری چوتھی ترجیح ایجوکیشن ہے ہنزہ میں کوالٹی ایجوکیشن تک کم لوگوں کی رسائی ہے ہم گورنمنٹ کے سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ غریب کے بچے بھی معیاری تعلیم کو حاصل کرسکے میرے زندگی کا سب سے بڑا مشن یہی ہے کہ ہنزہ میں کوئی بچہ غربت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے میں اپنی ذاتی تعلقات کے بنیاد پر انشااللہ پہلے بھی مدد کی ہے اور آگے بھی سٹوڈنٹ کی مدد جاری رہے گامیری ایک اور ترجیج صحت ہے آج تک جو بھی نمائندہ آیا ہے اس نے صرف بلڈنگ پر توجہ دی ہے میری توجہ سروسز ،ڈاکٹرز اور جدید مشینری پر ہوگا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں علاقے سے بیروزگار اور سیاحت کے شعبے میں بہتری کرنا چاہتا ہوں سیاحت کے شعبے میں میرے پاس ڈگری ہے اور میں اپنے تجربات کو استعمال میں لاتے ہوئے سیاحت کی فروغ پر عملی کام کرنا چاہتا ہوں تاکہ علاقے سے غربت کے ساتھ ساتھ روزگار میں بھی اضافہ ہوسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

  1. Telling Lies, no one insisted, initially he was begging ticket from PTI, then tried Pee pee pee, He don`t likes to shewk hand with unemployed people of Hunza, don`t like to speak Burshaski with them, I was wonder to see his recoded speech at facebook that he works for employment.

Back to top button