ہندورمیں پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے مفت میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کا علاج کیا گیا، ادویات فراہم کی گئں

گلگت (پ ر) مئی کی گیارہ اور بارہ تاریخ کو پاک فوج کی طرف سے ضلع غذر کے دور افتادہ مقام ہندور (یاسین وادی) میں میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں پاک فوج کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے سینکڑوں کی تعداد میں مریضوں کا علاج کیا اور مفت ادویات بھی مہیا کیں ۔ علاقے کے لوگوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد جاری رہے گا۔ لوگوں نے خاص طور پر فورس کمانڈر ناردرن ایریا میجر جنرل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

کیٹاگری میں : صحت