معیشت

عوام اشیا خوردونوش کی قیمت سرکاری فہرست کے مطابق ادا کریں، صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر بلدیات نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ عوام روزہ مرہ کی خریداری میں اشاء خوردنوش کی لسٹ کے مطابق قیمت ادا کریں جو دکاندار زائد قیمت وصول کرے اس کی اطلاع سٹی مجسٹریٹ اور اسسٹنٹ کمشنر کو کریں حکومت کا کام ماہ رمضان میں روزہ داروں کو کم قیمت پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے گلگت شہر میں دکاندار بے لگام ہوچکے ہیں اور من مانے قیمت وصول کرتے ہیں وہ دکاندار کان کھول کر سن لیں کہ چاہے کہ ہمارا اپنا ہی کیوں نہ ہواس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ماہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اور تمام مہینوں سے افضل ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ دکاندار ماہ رمضان میں خصوصی طورپر خود ساختہ مہنگائی کرکے عوام کو لوٹتے ہیں اگر ان کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے تو نام نہاد سیاستدانوں کے ذریعہ اخبارات میں من گھڑت خبریں چلاتے ہیں عوام اچھی طر ح جانتی ہے کہ ان کے فلاح کیلئے کام کرنے والے کون ہے حکومت کسی کو جائز منافع کمانے سے نہیں روکتی ہے البتہ جو لوگ اس مقدم مہینے میں عوام کو لوٹتے ہیں اور من مانے قیمت وصول کرتے ہیں ان کیخلاف ہر حال میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button