متفرق

سب ڈویژن مستوج کو الگ ضلع بنانے پر چترالی عوام پاکستان تحریک انصاف کا احسان کبھی نہیں بھولیں گے۔ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت غازی 

چترال(بشیر حسین آزاد ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے سنئیر رہنما اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل یو سی چرون چیف رحمت غازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ شندور فیسٹول کے افتتاحی میچ کے مو قع پر وزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک سے ملاقات میں سب ڈویژن مستوج کو الگ ضلع بنانے کے لئے درخواست کیا گیاجس پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ماہ اگست میں دوبارہ چترال کے دورے پر آنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ چترال کو دو اضلا ع بنانے کے بارے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ مشورے کے بعد فیصلہ کیا جا ئے گا۔ حاجی رحمت غازی نے کہا کہ اگرپی ٹی آئی کی صوبائی حکومت چترال کے عوام کی محر ومیوں کا ازلہ چاہتا ہے تو چترال کو دو اضلا ع میں تقسیم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے ۔ اس تاریخی فیصلے پر چترالی عوام پاکستان تحریک انصاف کے مشکور ہو نگے اور ہم اس فیصلے کا انتظار کرتے ہیں کہ کب اسکا با قاعدہ اعلان کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل عمران خان کے حالیہ دورہ چترال کے موقع پر ڈی سی ہاؤس چترال میں عمران خان کے نوٹس میںیہ بات لائی گئی تھی کی دنیا میں چترال واحد ضلع ہے جو ایک کونے سے دوسرے کونے تک تقریباً 400 کلو میٹر کے فاصلے پر محیط علاقہ ہے اتنے بڑے ضلع کو اس کے پرانے حدود کے مطابق جو کہ ریاست کے زمانے میں دو اضلا ع ہوا کر تے تھے کے مطابق تقسیم کیا جا ئے ۔یہ کام پی ٹی آئی کی حکومت کی طرف سے چترالیوں کے لئے بہت بڑا تحفہ ہو گا ۔ شہید ذولفقار علی بھٹو نے چترال میں پرانے اور فرسودہ عشر کا نظام ختم کیا جسکو اب تک چترال کے لوگ یاد کرتے ہیں  دوسرا پرویز مشروف نے لواری ٹنل بناکر چترالی عوام پر احسان کیا چترالی عوام احسان فراموش نہیں ہیں اس لئے پی ٹی آئی کی حکومت میں سب ڈویژن مستوج کو الگ ضلع بنانے پر چترالی عوام پاکستان تحریک انصاف کا یہ احسان کبھی بھی نہیں بھولیں گے۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button