متفرق

گانچھے پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداروں نے حلف اُٹھا لیا

گانچھے(پ،ر) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات ابراہیم ثنائی نے پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ گانچھے کی نومنتخب کابینہ سے حلف لیا ،حلف برداری کی تقریب میں رکن جی بی کونسل سلطان علی خان ،سرکاری اداروں کے سربراہان سمیت صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ورکنگ جرنلسٹ کی حقوق کے لئے آخری حد تک جاوں گا ورکنگ جرنلسٹ ہمیں ہمارا چہرہ ہے ہم ہر قسم کے مثبت تنقید کو نہ صرف برداشت کرتے ہیں بلکہ ان تنقید سے ہم اپنی اصلاح کو عوامی مسائل کو حل کرتے ہیں مجھے معلوم ہے کہ ورکنگ جرنلسٹ مراعات اور وسائل نہ ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے انہوں نے کہا کہ گانچھے کے صحافی شدید مشکلات اور سہولت کے عدم دستیابی کے باوجود اپنا پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو بااحسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھر پور کوشش ادا کروں گا گلگت میں گزشتہ سال گلگت بلتستان سطح پر ہونے والے صحافتی کنونشن کے اعلامیہ کو حکومتی پالیسی بنایا ہے انہوں نے پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے نو منتخب صدور کو گز رش کیا کہ آئیں ہمارے ساتھ دیں اور مل کر صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کردار ادا کریں ابراہیم ثنائی نے نو منتخب کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دیا اس موقع پر رکن جی بی کونسل سلطان علی خان نے کہا کہ گانچھے کے صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں کہ وسائل کے عدم دستیابی کے باوجود گانچھے کے صحافیوں نے علاقے کی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ متوازن صحافت کر رہے ہیں ہم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کی ہم پر کی جانے والے تعمیری تنقید سے اپنی اصلاح کرتے ہیں ،تقریب سے پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب صدور نے بھی خطاب کیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button