تعلیم

محفل حسن قرآت، مدرسہ جامعہ ریحانکوٹ کے طالب علموں نے پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی

چترال (بشیر حسین آزاد)یوم عشورہ کے موقعے پر Chitral FM-97 ریڈیو میں چترال کے دومقامی مدرسوں کے طالب علموں کے درمیان حسن قرآت کا مقابلہ ہوا جسمیں مدرسہ جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ کے طالب علم قاری ظہرالدین نے پہلی اور اسی مدرسے کے قاری ضیاء الرحمن نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ مدرسہ دارالعلوم شاہی مسجد چترال کے طالب علم قاری افضل اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اس پر گرام کے مہمان خصوصی محمد عبدوصمد وزیر ڈی ۔ایف ۔او چترال گول نیشنل پارک وائلڈلایف ڈویژن نے طالب علموں میں وائلڈلائف شیلڈ اور سرٹیفکٹ تقسیم کی۔ اس موقعے پر قاری عبدالرحمن قریشی امیر جماعت علماء اسلام ، مولانا حسین احمد ، مولانا سمیع اللہ حق جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ اور قاری محمد طاہر دارالعلوم شاہی مسجد چترال مو جود تھے ۔ مہمان خصوصی محمد عبدوصمد وزیر نے اپنے خطاب میں حسن قرآت کے محفل کی تعریف کی ، FM97 کے کاوشوں کو سراہا ، وائلڈلائف اور کنزرویشن کے حوالے سے اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے علماء اور مدارس اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پروگرام کے آخر میں مہمان خصوصی نے پروگرام کے تمام قاری، ججز کو انعامات دیئے اور مولانا عبدالرحمن قریشی کو وائلڈلائف شیلڈ دیا۔اس پروگرام کے جج عبدالرحمن قریشی،مولانا سمیع اللہ اور مولانا قاری محمد طاہر تھے۔پروگرام کے میزبان مولانا حسین احمد اور محمد علی شاہ تھے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button