سیاست

صوبائی حکومت کلریکل سٹاف کے مطالبات فوری حل کرے،ملازمین کو ستانا بند کیا جائے، سید مہدی شاہ

سکردو(پریس ریلز ) سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی موجودہ حکومت جان بوجھ کر ملازمین کو تنگ کر نے پر تلی ہوئی ہے ، لوگوں سے روزگار چھننا اور ملازمین کو تنگ کر نا ن لیگ کا پرانا وطیرہ رہا ہے ، جب سے ن لیگ کی حکومت آئی ہے عوام روزگار کے حصول کے لیے دربدر ہو رہے ہیں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے بجائے ن لیگ کی موجودہ حکومت ملازمین کو تنگ کرنے اور اُن سے روزگار چھنے پر تلی ہوئی ہے ، ملازمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ، ن لیگ ملازمین کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے، اگر غریب ملازمین کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دمادم مست قلندر ہو گا ، انہوں نے کہا کہ کلرکل ایسوی ایشن کے مطالبات فوری طور پر حل کیے جائیں ، کلرکل ایسوی ایشن ایک عرصے سے اپنے مطالبات کی منطوری کے لیے حکومت سے مطالبہ کر ررہے ہیں لیکن حکومت ان کے مطالبات حل کرنے کے بجائے اپنی موج مستیوں میں لگی ہو ئی ہے ،کلرکل ایسوی ایشن کی ہرتال کے باعث سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، اگر ان کے مطالبات حل نہ کیے گئے تو پیپلزپارٹی ان کے ساتھ احتجاج میں شامل ہو جائے گی اپ گریڈیشن کلرکل ایسوی ایشن کا حق ہے دیگر صوبوں کے کلرک سٹاف کو اپ گریڈ کیا گیا ہے گلگت بلتستان میں بھی انہیں فوری طو پر اپ گریڈ کیا جائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button