سیاست

انجینئرنگ کونسل کے جعلی کاغذات پر ٹھیکے دئیے جارہے ہیں، پیپلز پارٹی گھانچے کے رہنماوں کا مشترکہ بیان

گانچھے(محمد علی عالم) محکمہ پاورکے ٹھیکوں میں وزراء کی مداخلت پر غیر قانونی طریقے سے پری میں من پسند ٹھیکیداروں کو رکھا گیا ہے گانچھے کے پری میں شامل آٹھ سے دس ٹھیکیداروں کے کاغذات مکمل ہی نہیں ہیں۔ انجینئر نگ کونسل کے جعلی کاغذات کے ذریعے لگا دئیے گئے ہیں ان خیالات کا پاکستان پیپلز پارٹی گانچھے کے نائب صدر حوالدار عبدلکریم ،جنرل سیکرٹری سید نذر عباس، مشہ بروم کے صدر غلام عباس دوم سمی ڈاغونی سب ڈیژن کے صدر محمد حسین کلون نے پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ میرٹ کے دعویدار ن لیگ کے حکومت میں میرٹ کی دھجیاں اڑا رہے ہیں محکمہ پاور گانچھے کے ٹھیکوں وزاء کی مداخلت سے من پسند ٹھیکیداروں کو کاغذات مکمل نہ ہونے کی باوجود پری میں رکھا گیا ہے اس کے علاوہ بلتستان ریجن کے ٹھیکوں میں گلگت ریجن کے ٹھیکیداروں کو باہر کر کے منافریت پیدا کر نے کی کوشش کر رہی ہے اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں

انہوں نے کہاکہ سیلنگ آر سی سی پل اور چھومک پل ہمارے دور میں اے ڈی پی میں رکھا تھا تا ہم چھومک پل کو عوامی پرزور مطالبے پر ٹینڈر کیا گیا مگر سلینگ پل کا تاحال ٹینڈر نہیں کیا ہے اگر اگلے سال مارچ تک ٹینڈر نہ کیا گیا تو ہم مشہ بروم کے عوام کو سٹرکوں پر لائیں گے اس سلسلے میں ہم نے پاک آرمی سے بھی رابطہ کیا ہے کیونکہ یہ پل دفاعی لحاظ سے بھی بہت اہم ہے پریس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر محمد شفیق کی انجینئر اسماعیل کے خلاف دی گئی بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ محمد شفیق اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے الزامات کی سیاست پر اتر آئے ہیں وفاق اور صوبے میں ن لیگ کی حکومت ہونے کے باوجود اگر موصوف وزیر کے کاموں میں انجینئر اسماعیل روکاٹ بن رہے ہیں تو وزات سے استعفیٰ دے کر گھر میں آرام سے بیٹھ جانا چاہئے مشہ بروم میں ہمارے دورمیں جاری اربوں روپے کی ترقیاتی کاموں پر ابھی تک کام ہورہے ہیں محمد شفیق حلقے میں کم اور سکردو ،اسلام آباد میں زیادہ رہتے ہیں ان کا اے ڈی پی بھی حلقے میں عوام کی ترجیحات پر بننے کی بجائے سکردو میں ان کے چند قریبی دوست بناتے ہیں انتہاتو یہ ہے کہ اپنے سپورٹرز کو بھی اے ڈی پی کاعلم نہیں ہے پچھلے دنوں ہمارے پارتی ضلعی صدر مشہ بروم دور ے کے موقع پر عوام نے پرتباک استقبال کیا اس کو دیکھ کر شفیق بکھلاہٹ کا شکار ہو کر مشہ بروم گئے جہاں عوام نے ان کے خلاف گو شفیق گو کا نعرہ لگایا اور ان کا تقریر سننے کے لئے لوگ نہ ملے اور اپنے ساتھ خپلو سے لے گئے چند افراد کے ساتھ واپس آگئے اس طرح دورہ مکمل ناکام ہو گیا انہوں نے کہا کہ محمد شفیق نے اپنے سپورٹرز کو بھی دیوار سے لگادیا ہے ٹھیکوں میں بھی سکردو کے اپنے دوستوں کا ساتھ دے کر ان کو ٹھیکہ دیا جا رہا ہے انہوں نے کہاکہ محمد شفیق گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لگانے سے کچھ نہیں ہوتا وہ وزارت کو اپنے کاروبار کی توسیع کے لئے استعمال کر رہے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button