عوامی مسائل

محکمہ تعمیرات نے گوپس یاسین اور کھانچے پل سے بھاری ٹریفک گزارنے پر پابندی لگا دی

یا سین (ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ تعمیرات عامہ غذر نے کانچے اور گوپس یاسین پل پر بھاری ٹریفک کا داخلہ بند کردیا ۔ تحصیل اشکومن اور تحصیل یاسین کو ٹرک کی سروس بند کردی گئی ۔کانچے اور گوپس کے مقام پر ٹرکوں سے مال ان لوڈ کرکے دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع استعمال کئے جانے لگے ۔ پلوں کی بندش کے باعث دونوں تحصیلوں میں اشیا خورد ونوش و دیگر سامان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونے لگ گیا ہے ۔ مقامی تاجروں کو ڈبل کرایہ ادا کرنا پڑ رہا ہے جس بعد روزمرہ کے استعمال کا سامان مزید مہنگا ہوگیا ۔ عوامی پہلے سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے ایسے میں پلوں کی بندش مہنگائی میں مزید اضافہ کردیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ نے حفظ ماتقدم کے طور پر پلوں پر ٹرک گزارنے سے منع کردیا ہے حالانکہ پلوں کی حالت اتنی خستہ حال نہیں ہے کہ ٹرکوں کو گزرنے سے روک دیا جائے عوامی حلقوں اور تاجروں نے سیکرٹری ورکس ، چیف انجینئر اور ایکسین غذر سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پلوں کی حالت چیک کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی بنائی جائے جو کہ پلوں کی مکمل جانچ پڑتال کرنے کے بعد اس سے ہیوی ٹریفک کے لئے کھولنے کے احکامات جاری کریں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button