گانچھے ( محمد علی عالم ) گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کے دور افتادہ گاؤں کندوس سے تعلق رکھنے والے مہدی علی نے کوئٹہ میں واقع بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی ایند منیجمنٹ سائنسز سے گولڈ میڈل حاصل کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق گانچھے کے گاؤں کندوس سے تعلق رکھنے والے طالب علم مہدی علی نے مائننگ انجینئرنگ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا مہدی علی نے اپنے ڈیپارٹمنٹ میں پہلا گولڈ میڈیکل ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ہونہار طالبعلم مہدی علی نے خپلو پبلک سکول اینڈ کالج خپلو سے میڑک پاس کیا کندوس گاؤں تعلیمی میدان میں گانچھے گلگت بلتستان میں پاسمندہ ہے مہدی علی اعزاز کو علاقے کے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے افراد نے سراہا گیا ہے اور علاقے کے لئے بہت بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان