متفرق

31 جنوری تک گلگت شہر میں دفعہ 144 نافذ، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی

گلگت ( پ ر) ایگزیکیٹیو مجسٹریٹ درجہ اول گلگت اصغر خان کے دفتر سے جاری ایک حکم نامے کے تحت گلگت شہر کی حدود میں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ اس پابند ی کا اطلاق دفعہ 144کے تحت ہوگاجو کہ 31جنوری تک جاری رہے گا۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کے دفتر کے مطابق شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیئے یہ اقدام کیا گیا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع روکا جا سکے۔ مفاد عامہ کے تحت اس پابندی کا اطلاق سختی سے یقینی بنایا جائے گا اور اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے پر سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے دفعہ 144کے تحت سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کی عدالت میں قانونی کارروائی کے لیئے پیش کیا جائے گا۔

دوسری طرف سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت خرم پرویز کے دفتر سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے تحت گلگت جنوری سے دفعہ 144 کا نفاز کیا جارہا ہے۔ گلگت میں ہونے والے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے لیئے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین چنار باغ، گرلز ہائی سکول کشروٹ، بوائز ہائی سکول نمبر 2، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول امپھری، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کشروٹ کو امتحانی سینٹرز کا درجہ دیا گیا ہے جہاں پر 6جنوری سے 18جنوری 2017 کے دوران امتحانات منعقد ہونگے۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کے حکم نامے کے تحت دفعہ 144کے نفاز کے بعد ان امتحانی سینٹرز کے گرد و نواح میں 300گز کے دائرے میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کا داخلہ ممنوع ، اسلحہ کی نمائش اور لیکر گھومنے پر پابندی اور امتحانی مرکز کے اندر موبائل فون لے کر جانے پر پابندی ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد موزوں ماحول میں امتحان کا انعقاد ممکن بنانا ہے۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کے مطابق یہ حکم فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والے امتحانات کے مکملل ہونے تک نافذالعمل رہے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button