ثقافت

گلگت بلتستان ٹریفک پولیس کے اہلکار روایتی سفید ٹوپی اور شانٹی پہنیں گے، یونیفارم میں تبدیلی کا فیصلہ ہوگیا

گلگت (فرمان کریم) انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کیپٹن(ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان نے مقامی سفید ٹوپی اور شاٹی کو ٹریفک پولیس کی وردی کا حصہ بنا یا۔پیر کے روز سٹی ٹریفک پولیس کے دفتر میں آئی جی پولیس گلگت ۔بلتستان نے پی ایس او /ایس ایس پی عبد الرحیم اور ایس پی ٹریفک طاہرہ یعسوب الدین کے ہمراہ ٹریفک پولیس کے جوانوں کو سفید ٹوپی بمعہ شاٹی پہنا کرباقاعدہ وردی کا حصہ بنا یا ۔ محکمہ پولیس گلگت بلتستان خطے میں عوام کی جان و مال کی حفاظت اور قانون پر عملداری کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان کی سیاحت و ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لئے بھی بھر پور کردار ادا کررہاہے ۔صوبائی حکومت نے حال ہی میں مقامی ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لئے ٹوپی شاٹی ڈے منایا تھا اسی پیشِ نظر آئی جی گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کی مقامی ٹوپی شاٹی کو گلگت بلتستان پولیس کے ٹریفک یونٹ کی وردی کا حصہ بنا یا ہے تاکہ گلگت بلتستان پولیس سیکیورٹی خدمات کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت کو اُجاگر کرنے میں کردار ادا کرے جس سے گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے کو بھی فروغ مل سکے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button