تعلیمگلگت بلتستان

پرائیویٹ اسکولز نیٹ ورک گلگت بلتستان کا تنظیمی ڈھانچہ مکمل، جلد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا

گلگت (پ ر) پرائیویٹ اسکولز نیٹ ورک کا ایک اجلاس جناب ذاکر حسین صدر پی ایس این گلگت بلتستان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اس اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ایس این نے رابطہ کمیٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ پرائیویٹ اسکولز کے مسائل کے حوالے سے اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ پرائیویٹ اداروں کو درپیش چیلیجنز کا مقابلہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد تمام پرائیویٹ اسکولز کے نمائیندگان کا اجلاس بلایا جائیگا جس میں آئیندہ کے لانحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں رابطہ کمیٹی کے اراکین کو تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں سے روابط کو مستحکم کرنے اور ممبر شپ مہم کو تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں مندرجہ ذیل اراکین نے شرکت کی، ذاکر حسین صدر پی ایس این، ہدایت اللہ اختر جنرل سکریٹری، نائب صدر شعیب کمال،ڈپٹی جنرل سکریٹری امتیاز احمد فنانس سکریٹری محمد سلیم، سکریٹری انفارمیشن زوھیب ، سکریٹر ی روابط عاقب و سلطان کے علاوہ جعفر حسین،محمد قیوم، درویش،واجد حسین، شامل تھے۔ اس پریس ریلز کے ذریعے تمام پرائیویٹ اسکولز کے سربراہان کو کمیٹی کے اراکین سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button