متفرق

گلمت آرگنائزیشن فار لوکل ڈویلپمنٹ نے نئی کابینہ تشکیل دی

گوجال (نمائندہ خصوصی) ضلع ہنزہ میں واقع وادی گوجال کے تحصیل ہیڈکوارٹر گلمت کی مقامی تنظیم گلمت آرگنائزیشن فار لوکل ڈویلپمنٹ (گولڈ) نے 2017 سے 2019 کے لئے نئی کابینہ تشکیل دی ہے۔ کابینہ کا انتخاب گلمت میں منعقدہ سالانہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں تنظیم کی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی اورمالیاتی رپورٹ بھی پیش کی گئی، نیز مستقبل کے لئے لائحہ عمل طے کرنے پر بھی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس کے دوران اگلے دو سالوں کے لئے کابینہ بھی تشکیل دی گئی۔ نئی کابینہ میں امیر حیات (چیرمین)، شیر اللہ (وائس چیرمین)، علی انور (جنرل سیکریٹری)، گل زینت جوائنٹ سیکریٹری اور زیشان جبار بطور سیکریٹری اطلاعات شامل ہیں۔

کابنیہ میں احمد خان، جمیل الدین، اکبر خان، بی بی جوشن، دیدار علی، ارشاد پروین، مراد شاہ، بی بی صدف اور حسرت نماہ بطور پورفولیو ڈائریکٹرز شامل ہیں۔ اعلی نمبردار شاہ گل عزیز، نمبردار سلطان ایوب اور نمبردار محمد عظیم بھی کابینہ میں بطور ایگزیکٹیو ممبرز شامل ہیں۔

گولڈ نامی تنظیم عرصہ دراز سے گلمت میں مقامی ترقی کے کئی منصوبوں پر کام کر چکی ہے، اور مستقبل میں بھی مسائل حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button