متفرق

گلگت سکردو روڈ بندش کی وجہ سے امیدوار مختلف سرکاری اداروں میں اعلان شدہ ٹیسٹ سے رہ جانے کا خدشہ

شگر(عابد شگری) موسم کی خرابی اور گلگت سکردو روڈ کی بندش کی وجہ سے مختلف سرکاری اداروں میں نوکری کی خواہشمندسینکڑوں امیدواروں کی ٹیسٹ سے رہ جانے کا خدشہ۔ETIسمیت دیگر اداروں میں ٹیسٹ کیلئے 29جنوری مقرر کیا گیا ہے جہاں ٹیسٹ کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے درجنوں سکردو ،شگر،گانچھے اور کھرمنگ کے نوجوان امیدوار وں کو 29جنوری کو ٹیسٹ کیلئے گلگت پہنچنے کے ہدایت جاری ہوگئے ہیں لیکن روڈ کی بندش کی وجہ سے ان امیدواروں کا متعلقہ ٹیسٹ میں پہنچنا ناممکن نظر آتا ہے ۔ ان امیدواروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیسٹ کا انعقاد سکردو میں رکھا جائے ورنہ روڈ کھلنے تک فی الحال ٹیسٹ کا ملتوی کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button