متفرق

انسانی حقوق کے بہترین علاقائی کوآرڈینیٹر کا ایوارڈ گلگت بلتستان کے مایہ ناز سپوت اسرار الدین اسرار کے نام

گلگت: گلگت بلتستان کے لئے اعزاز ، انسانی حقوق پر بہترین کام پر گلگت بلتستان کے سپوت کو ایواڈ سے نوازا گیا۔گزشتہ دنوں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور انٹر نیشنل کمیشن آ ف جیورسٹ نے معروف کالم نگار ، صحافی اور انسانی حقوق کے کارکن اسرار الدین اسرار کو پاکستان میں انسانی حقوق کے بہترین ریجنل کوارڈنیٹر کے ایواڑ سے نوازا۔ یہ ایواڈ ان افراد کے لئے تھا جنہوں نے گذشتہ پانچ سالوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو مانیٹر کرنے اور ان کو ریکارڈ میں لانے میں بہترین خدما ت سر انجام دیں۔ پاکستان بھر سے پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے بہترین ریجنل کو ارڈنیٹر اسرارالداین اسرار قرار پائے اور ان کوان کی بہترین کارکردگی پر مذکورہ دونوں اداروں نے خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اسرار الدین اسرار گلگت بلتستان میں گذشتہ سترہ سالوں سے صحافی اور کالم نگار کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں ۔ صحافت کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک رضاکار کی حییثت سے ۲۰۰۵  سے انسانی حقوق کے لئے کام کا آغاز کیا تھا۔ ۲۰۰۹ ؁ء کو ان کو ہیومن رائٹس کمیشن نے گلگت بلتستان کے لئے صوبائی کوارڈنیٹر کی زمداریاں سونپی جبکہ ۲۰۱۲ ؁ ء سے وہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور انٹرنیشنل کمیشن آف جیوریسٹ کے لئے بحثت ریجنل کوارڈنیٹر گلگت بلتستان انسانی حقوق کی خدمات سرا نجام دیتے رہے ہیں ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تعلیم ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو جاگر کرنے اور ان خلاف ورزیوں کو ریکارڈ پر لانے کے لئے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں۔ وہ اس دوران تقریر، تحریر اور احتجاجی مظاہروں سمیت خطوط کے زریعے حکام کی توجہ ان خلاف ورزیوں کی طرف دلاتے رہے ہیں۔ سول سوسائٹی کے کارکن کی حیثیت سے اس جدوجہد کے دوران ان کوجھوٹے مقدمات اور کئی الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔مگر گذشتہ مہنوں عدالت عظماء گلگت بلتستان نے ایسے ہی ایک مقدمے میں ان پر لگے ہوئے الزامات کوبے بنیاد قرار دیکر ان کو با عزت بری کر کے ان کی غیر جانبداری پر مہر ثبت کر دیا ۔

مذکورہ ایواڈ کے حصول پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسسین پیش کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button