پولیس بھر تیوں میں صوبائی حکومت اور پولیس انتظامیہ نے اپنے رشتہ داروں اورکارکنوں کو نوازا ہے، جنرل سیکر یٹری پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان

گلگت( نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے جنرل سیکر یٹری فتح اللہ خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور پولیس انتظامیہ مل کر کرپشن کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔گزشتہ پولیس بھر تیوں میں میرٹ کا جنازہ نکالاگیا ہے،پولیس بھر تیوں میں ایک فیصد بھی میرٹ پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس بھر تیوں میں صوبائی حکومت اور پولیس انتظامیہ نے اپنے رشتہ داروں اور کارکنوں کو نوازا ہے جو کہ نوجوانوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور آئی ایس ایف حکومت کے نا انصافیوں کے خلاف کمر کس کے میدان میں آئے گی اور کرپٹ حکمرانوں اور آفیسروں کی احتساب کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دو مارچ کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں تمام ضلعوں سے عہدیدار اور کارکن شرکت کرینگے ور اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments