گلگت بلتستان

پولیس ہیڈکوارٹرمیں گلگت بلتستان میں مردم شماری کے دوران حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ

گلگت( پ ر ) پولیس ہیڈکوارٹرمیں گلگت بلتستان میں مردم شماری کے دوران حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ اسسٹنٹ ایکٹنگ آئی جی پی صابر احمد کی سرپرستی میں ہوئی۔

میٹنگ میں مردم شماری کےکیلئے گلگت بلتستان میں کوآرڈنیٹر محمد شفیق نے ڈیٹا کولیکشن اور لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دو مرحلوں میں مردم شماری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ پہلے فیز میں پانچ اضلاع میں پاپولیشن ااور ہاوسنگ مردم شماری 15مارچ سے شروع ہوکر 15اپریل 2017کو مکمل ہوگی۔ دوسرا فیز 25 اپریل سے باقی ماندہ 5اضلاع میں شروع ہوکر 25مئی کو مکمل ہوگا۔

میٹنگ میں ایکٹنگ آئی جی پی صابراحمد نے کہاکہ مردم شماری قومی سطح کاایک عمل ہے اور اس کے شروع سے اختتام تک جی بی پولیس سکیورٹی کے حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی ۔ اس سلسلے میں تمام ایس ایس پیز اپنے اپنے اضلاع میں دیگر اداروں کے ساتھ ملکر فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیں۔

میٹنگ میں ڈی آئی ہیڈ کوارٹر،ڈی آئی جی دیامر ریجن ، سی پی او کے اے آئی جیز اور تمام اضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button