گلگت یو نین آف جر نلسٹ کے انتخابات کے لئے ورکنگ جر نلسٹ پینل نےکاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

گلگت (پ ر ) گلگت یو نین آف جر نلسٹ کے انتخابات کے لئے ورکنگ جر نلسٹ پینل میدان میں آگیا ۔ صدارت کے لئے محمد ذاکر ، جنرل سکریٹری کے لئے رستم علی ،نا ئب صدارت کے لئے وقار احمد ،فنا نس سکند ر مرزا اور جو ائنٹ سکریٹری کے لئے مہتا ب الرحمان کو نامز د کر دیا گیا ہے ۔ یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات کے لئے ورکنگ جر نلسٹ پینل سے الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے الیکشن کمیٹی سے کاغذات نا مزدگی وصول کر لئے ۔ کاغذات نا مز دگی وصولی کے بعد صد ارتی امیدوار ورکنگ جر نلسٹ محمد ذاکر نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے صحا فیو ں کو در پیش مسائل کے حل کے لئے کلیدی کر دار ادا کریں گے اور صحا فیوں کو ہر معاملے پر حقوق کی دفاع کرنے سمیت دیگر درپیش تمام معاملات اور مسائل کے حل کیلئے سینئر صحافیوں کی مشاورت سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی صحافیوں کے مسائل کےحل سمیت ہیلتھ، نیٹکو میں گلگت سے اسلام آباد اور اسلام آبادسے گلگت ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سمیت صحافیوں کیلئے اعلیٰ فورم سے تربیتی ورکشاپس بھی منشور میں شامل ہیں۔ سینئر صحافیوں بالخصوص گلگت پریس کلب کی رہنمائی سے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments