معیشت

غیر قانونی ٹیکسز کے خلاف سکردو انجمن تاجران نے علامتی ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کردیا

سکردو (نمائندہ خصوصی ) انجمن تاجران سکردو نے غیر قانونی ٹیکسوں کے خلاف آج سکردو میں علامتی ہڑتال اور احتجاج کا اعلان کردیا انجمن تاجران کے ترجمان نے کہاکہ ٹیکس ظالمانہ اقدام ہے اس کو کسی صورت میں برداشت نہیں کریں گے جبری ٹیکس لیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا اور حکومت کا گھیرا تنگ کریں گے آج یاد گار چوک سے پریس کلب تک انجمن تاجران کی جانب سے ریلی نکالی جائے گی جس میں تاجروں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button