ماحول

چترال میں شجر کاری مہم کا آغاز

چترال(گل حماد فاروقی) ڈویژنل فارسٹ آفیسر محکمہ جنگلات چترال محمد سلیم مروت کی سربراہی میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ اس موقع پر تحصیل ناظم چترال مولانا محمدالیاس مہمان حصوصی تھے۔ شجر کاری مہم کے سلسلے میں شاہ میراندہ سینگور میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل فارسٹ آفیسر محمد سلیم مروت نے کہا کہ کوئی بھی منصوبہ عوامی تعاون کے بغیر کامیاب نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا منصوبہ ہے کہ ہر ریگستان اور ہر میدان میں پودے لگاکر ملک میں جنگلات کی کمی کو پورا کرے۔

تحصیل ناظم محمدالیاس نے کہا کہ اسلام نے پودے لگانے پر بڑا زور دیا ہے اور پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ہر حالی جگہہ پر پودے لگاکر ان کو سرسبز جنگل بنادے تاکہ ملک میں قدرتی آفات کی شکل میں نقصانا ت کا شرح کم سے کم کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ پودے نہ صرف ہمیں آکسیجن دیتا ہے بلکہ ان کی بدولت ہم قدرتی آفات کی شکل میں نقصانا ت سے بھی بچ سکتے ہیں کیونکہ تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ جہاں پودے نہیں ہیں وہاں سیلاب زیاد ہ آتے ہیں اور جہاں پودے اور درخت ہو وہاں سیلاب بھی کم آتا ہے اور سیلاب اور برفانی تودوں کی رفتار کو بھی کم کرکے کم سے کم نقصان ہوتا ہے۔

بعد میں ڈی ایف او نے تحصیل ناظم محمد الیاس اور ویلج ناظم رحمت کریم ، مقامی رہنماء محمد امین کے ذریعے لوگوں میں مفت پودے تقسیم کئے۔

اس موقع پر صوبیدار ریٹائرڈ امان اللہ نے کہا کہ جہاں پودے نہیں ہوتے وہاں زیادہ سیلاب آتا ہے انہوں نے کہا کہ پودے لگانا تو آسان ہے مگر ان کو کامیاب کرنا مشکل کام ہے لہذا ہمیں چاہئے کہ ان پودوں کی حفاظت کرے اور ان کو کامیاب بنائے تاکہ یہ ہمیں فائدہ پہنچا سکے۔

ڈی ایف او سلیم مروت نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ ایسے جگہوں پر پودے لگائے جہاں پانی موجود ہو تاکہ یہ پودے خشک نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button