کھیل

وزیر اعلی جلد شگر کا دورہ کرکے سپورٹس کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، وزیر اخلاق حسین

شگر(عابدشگری) مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کیساتھ کئے گئے تمام وعدے پورا کے گی اور علاقے کی تعمیر و ترقی کیساتھ کھیلوں کے فروغ پر بھرپور توجہ دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان عنقریب شگر کا دورہ کرکے سپورٹس کمپلکس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ممبر گلگت بلتستان کونسل وزیر اخلاق حسین، اشرف صدا ،سابق صوبائی و زیر راجہ اعظم خان،سید محمد عراقی،وزیر جعفر اور دیگر نے شگر میں فٹ بال گراؤنڈ کی سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ممبر جی بی کونسل وزیر اخلاق حسین کی جانب سے شگر کے جوانوں کیلئے اپنی اے ڈی پی سے خصوصی گرانٹ کے ذریعے رکھے گئے فٹ بال گراؤنڈ کی سنگ بنیاد کی تقریب انٹرکالج شگر میں منعقد ہوئی جس میں کے ٹو کلب شگر کے ممبران اور شگر کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔اس سے پہلے انہوں نے فٹ بال گراؤنڈ کی باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا۔جسے دریائے شگر کے کنارے سبزہ زار پر بنایا جارہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ممبر کونسل وزیر اخلاق حسین کی شگر اور کھیلوں کیساتھ والہانہ محبت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے اپنے اے ڈی پی سے شگر میں گذشتہ سال میں کئی اہم منصوبے شامل رکھے ہیں جو ان کی شگر سے محبت کا ثبوت ہیں۔ان کا نام شگر کی تاریخ میں ہمیشہ رقم کیا جائے گا کیونکہ پہلی بار شگر کے نوجوانوں کیلئے کوئی فٹ بال گراؤنڈبننے جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button