متفرق

اپنے دور میں بابا غندی زیارت تک سڑک مکمل کروا دوں گا، چھوٹے اختلافات سے بالاتر ہونے کی ضرورت ہے، شاہ سلیم خان

گلگت( پ ر) ممبرقانون سازاسمبلی میرسلیم خان نے کہاہے کہ ہنزہ کے قومی مفادات کے حصول کے لئے چھوٹے چھوٹے اختلافات سے بالاترہونے کی ضرورت ہے اور قومی مفادات کے لئے ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ ہنزہ میں ماضی کی طرح ترقیاتی سکیموں کوقبرستان بننے نہیں دینگے۔ انہوں نے 3کروڑ روپے کی لاگت سے چپورسن روڈکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں اپنے دورمیں ہی باباغنڈی آستان تک سڑک مکمل کرادونگا۔ الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے ہونگے اور ہنزہ میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھایاجارہاہے اور اس وقت سب سے زیادہ ترقیاتی سکیمیں ضلع ہنزہ کوملیں ہیں اور وزیراعلیٰ کے علاوہ وزیراعظم بھی ہنزہ کی ترقی کے خواہاں ہیں ۔

اس سے قبل افتتاحی تقریب مسلم لیگ (ن) کےء ضلعی صدر جان عالم اور تحصیل گوجال کے صدر محمدرازق نے کہاکہ میرسلیم خان کی قیادت میں ہنزہ میں ترقی کا نیادور شروع ہوا ہے اور وزیراعلیٰ بھی علاقے کی ترقی سے مخلص ہے اور ہم سب وزیراعلیٰ اور میرسلیم خان کی قیادت پرمکمل اعتمادکرتے ہیں اور مسلم لیگ ہنزہ میں کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button