معروف سماجی رہنما حکمت نظر قضائے الہی سے وفات پا گئے

معروف سماجی رہنما حکمت نظر قضائے الہی سے وفات پا گئے

15 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلمت: معروف سماجی رہنما اور ثقافتی ترویج کے لئے متحرک کردار ادا کرنے والی شخصیت حکمت نظر آج قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 80 برس کے لگ بھگ تھی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں اپنے علاقے اور سماج کی بطور مذہبی، سماجی اور ثقافتی رہنما بے لوث خدمت کی۔

یاد رہے کہ مرحوم حکمت نظر ڈاکٹر شیر عزیز (ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 گلگت بلتستان)، محبوب عزیز (سماجی ترقی کے ماہر)، احمد عزیز (معروف گلوکار) اور چائلڈ رائٹس موومنٹ کی متحرک کارکن حبیبہ سلمان کے والد تھے۔

 اُنہیں آج آبائی گاوں گلمت میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپردِ خاک کردیا گیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔