عوامی مسائل

محکمہ جنگلات دیامر میں مختلف اسامیوں پر ٹیسٹ اور انٹرویو کا مرحلہ شفاف طریقے سے مکمل

چلاس(بیورورپورٹ)محکمہ جنگلات دیامر میں ٖفارسٹر،فارسٹ گارڈ اور چوکیدار کے لیئے ہونے والی بھرتیوں کے ٹیسٹ انٹرویوز صاف اور شفاف طریقے سے مکمل ہوگیا ۔آئندہ کچھ روز میں کامیاب اُمیدواروں کا اعلان کیا جائیگا ۔صاف اور شفاف بھرتیوں پر تمام اُمیدواروں اور دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے اطمینان کا اظہارکیا گیا،اور کنزرویٹر فارسٹ محمود غزنوی،اور دیگر ٹیم ممبران کو مبارکباد دی۔چلاس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا سجاء الحق ،محمد اکرم،سلامت اللہ واجاہت اللہ و دیگر نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں میرٹ کے بنیاد پر بھرتیاں عمل میں لائی گئی اور شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام محکمہ جنگلات میں ہونے والی بھرتیوں سے مطمئن ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button